مرکزی حکومت نے 'وی آئی پی کلچر' کو ختم کرنے کے مقصد سے وزراء اور اعلی
حکام کی گاڑیوں پر لال بتی لگانے کے بندوبست کو یکم مئی سے ختم کرنے کا
فیصلہ کیا ہے ۔وزیر اعظم نریندر
مودی کی صدارت میں منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گيا۔میٹنگ کے بعد سڑک ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری نے بتایا کہ کوئی وزیر یا سینئر افسر لال بتی کا استعمال نہیں کر سکیں گے۔